ریت نکالنے ماحولیاتی اتھارٹی کی اجازت کا انتظار۔ سی ای او

01:09PM Tue 23 Sep, 2014

بھٹکلیس نیوز/23ستمبر،14 کاروار(نامہ نگار)شمالی کنڑا ضلع پنچایت کے سی ای او رام منوہر نے اچلاع دی ہے کہ ضلع میں ریت نکالنے کےلئے ماحولیاتی اتھارٹی کی اجازت کا انتظار ہے اور چند دنوں میں ریت کا مسئلہ حل ہونے کا امکان ہے ،موصوف ہفتہ کے روز ضلع پنچایت کی مجلس  عام (جنرل باڈی)کی میٹنگ میں ریت  کے مسئلہ کے بارے میں اراکین کے اٹھائے گئے سوالوں کے جواب میں اسکی وضاحت کر رہے تھے  ،انہو ں نےکہا کہ یہ ایک قانونی مسئلہ بن گیا ہے محکمہ ماحولیات سے اجازت ملنے پر ہی ریت نکالی جاسکتی ہے ، اس پس منظرمیں ریت نکالنے کے مقامات کا جائزہ لے کر تجویز کو ماحول پر اثر اندازی کا تخمینہ لگانے والی ریاستی اٹھارتی کو پیش کیا گیا ہے آئند ہفتہ اتھارٹی کی میٹنگ بنگلور میںمنعقد کی گئی ہے جس میں ضلع کی تجاویز جائزے کے لئے پیش ہو گی اگر اتھارٹی اجازت دیتی ہے تو ضلع میں ریت ملنے میں کو ئی تکلیف نہیں ہو گی ،موجودہ  حکومت کے ترقیاتی کاموں کےلئے بھی ریت کی کمی نہیں ہو گی ،انہوں نے  کہا کہ عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لئے بغیر ان سے غفلت برتنے والے افسروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ،اگر ایسے افسروں کے نام پیش کئے گئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی،انہوں نے اس موقعہ پر اس بات کی اطلاع دی کہ پنچایت راج قانون کی خلاف ورزی کرنے والی سامبرانی گرام پنچایت کو سوپر سیڈ کیا جائے گا ،ضلع پنچایت کی صدر سرسوتی گوڑا نے  کہا کہ دیہی علاقوں میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے مرنے والے جانوروں کا معاوضہ دینے کے لئے اقدامات کرنے چاہیئے ،ایسے بارہ معاملات باقی ہیں لہذا جانوروں کے مالکوں کو جلد معاوضہ دینا چاہیئے ،انہوں نے کہا کہ یس جی ،یس وائی منصوبہ کے تحت گرام پنچایتوں کے احاطوں میں تعمرل شدہ دکانوں کو اپنی مد د خود کرنے والے خواتین کے اداروں کو اہمیت کی بنیاد پر دینا چاہیئے ،اور اس طرح تقسیم کی گئی دکانوں کی فہرست پیش کرنے کی ہدایت کی "ہماراپروگرام ہمارا راستہ "منصوبے کے تحت پیاکج کی بنیاد پر ٹھیکہ دینے کی حکومت نے ہدایت دی ہے اس طریقہ میں معیاری کام نہیں ہو رہا ہے ،لہذا میٹنگ میں یہ طے کیا گیا ہے کہ پہلے کی طرح چھوٹے منصوبوں میں ٹھیکہ دینے کے طریقہ کو جاری کرنے کے لئے حکومت پر دباؤڈالا جائے ،اسی طرح گرام سطح پر راشن کارڈ کی تقسیم کو ضلع پنچایت کے تحت لانے کا فیصلہ کیا گیا ،میٹنگ میں نائب صڈر لکشمی نہابر ،اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین عبدالرحیم شیخ ،مدھوکر نائک ،ایشورسدھا نائک ،ضلع پنچایت کے اراکین اور عوامی نمائندے موجود تھے۔