مودوی حکومت کی مسلم دلت دشمنی اب کھل کر سامنے آچکی ہے 

04:55PM Mon 5 Jun, 2017

اقتدار حاصل کر نے کے تمام وعدے صرف وعدے ہی رہ گئے ہم اس ملک کے آئینی حق کو ضائع ہونے نہیں دیں گے ، عبدالمجید  میسور :(بھٹکلیس نیوز) میسور کے شانتی نگر میں یس ڈی پی آئی شاک میسور ضلع کے زیر اہتمام وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی جانب سے جارہ کردہ نوٹیفکیشن کے خلاف ایک پر زور پیمانے پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالمجید،ریاستی جنرل سکریٹری نے کہا کہ مودی حکومت نے اقتدار کو حاصل کرنے کے لئے" سب کا ساتھ سب کا وکاس " کا نعرہ بلند کیا تھا مگر جیسے ہی اقتدار ملا نریندر مودی نے اپنی تانا شاہی کا آغاز کردیا بات بات پر ملک میں زعفرانی سوچ کو عام کرنے کی منظم کو شیش کی گئی ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو تار تار کرنے میں کسی قسم کی کوئی کو تاہی نہیں کی گئی اس ملک کے مسلم اور دلت طبقہ کو کئی مرتبہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ہراساں کیاگیا اس کہانی کو بے گناہ اخلاق جیسے عمر رسیدہ شخص سے آغا ز کیاگیا جس پر بیف کھانے کی پاداش میں نہ صرف بر طرح زخمی کیا گیا بلکہ اسکے پورے گھر والوں کو ہراساں کرتے ہوئے اخلاق کی جان تک لے لی گئی ہر وقت اپو زیشن پارٹیاں خاموش تما شائی بنی رہیں اور آج جب اسی مودی سر کار کی جانب سے مویشیوں کی خرید و فروخت پر پابندی اور ان جانوروں کی حفاظت کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر بھی اپو زیشن خاموش تما شائی ہی بنا بیٹھا ہے جبکہ اس پیشہ ء سے جڑے مسلم اور دلت طبقہ بے حد پریشان دکھائی دے رہا ہے کہ آخر اس مودی حکومت نے ہم سے ہمارے کھانے پینے پر اپنی حکومت کیسے کر سکتی ہے ارے مودی جی آپ نے الیکشن سے پہلے ملک کے تمام غریب عوام کو یہ خواب دیا تھا کہ آپ اقتدار پر آتے ہی ہر غریب کے بیانک اکاونٹ میں پندرہ لاکھ جمع کر دیں گے اس وعدہ کا کیا ہوااور اس طرح کے کئی دیگر اہم وعدوں کا کیا ہواان تمام اہم نکات اور مسائل کے چلتے ایس ڈی پی آئی نے ملک گیر سطح پر اس نوٹیفکیشن کا کھلے عالم مخالفت کرتے ہوئے اپنے احتجاجی مظاکر کر رہی ہے ،اس موقع پر مہمانان میں پروفیسر پٹ ننجیا اسٹیٹ وائس پر سیڈنٹ ، وینو گوپال ، امین سیٹھ ضلع پی ایف آئی صدر ، امجد خان ، تبریز سیٹھ میڈیا انچارج کے علاوہ دلت تنظیموں کے اہم افراد و دیگر موجود رہے ، وینوگوپال نے کہا کہ مودی حکومت اس نوٹیفکیشن کی مدد سے اس ملک کے دلت اور مسلمانوں کو ڈرا دھمکا نہیں سکتی ہم جانتے ہیں کہ اس ملک کا آئین ہمیں کہاں تک آزادی دی ہے اس فیصلہ نے ملک کے آئین کی دھجیاں اڑائی ہیں یہ فیصلہ صد فیصد غیر آئینی ہے اس سے آئین کو شدید نقصان پہنچا ہے ویسے ہم تمام یہ بھی جانتے ہیں کہ مرکزی حکومت کو کسی بھی ریاستی حکومت کے معا ملات میں دخل اندازی کا کوئی حق نہیں ہوتا ،امین سیٹھ نے کہا کہ مودی حکومت کی یہ کو شیش دراصل ملک کے آر ایس ایس ایجنٹوں کو خوش کرنا ہے مودی اتنا جان لیں کہ اس ملک کی عوام نے آپکو اس ملک کا وزیر اعظم بنا یا ہے تو اس لئے کہ آپ نے تمام کو یکساں حقوق کی بات کہی تھی اب اس طرح کے کھیلوں سے ملک کی یہی عوام آپکو اس کرسی سے بے دخل کرنے کی بھی اپنے اندر طاقت رکھتی ہے دیگر مہمانان نے تقا ریر کرتے ہوئے کہا کہ اس نئے نوٹیفکیشن کا راست نقصان اس پیشہ ء سے جڑا کسان اور تاجر ہیں ہمارا مودی حکومت سے سیدھا سیدھا سوال یہ ہے کہ جب اس ملک سے بیف بڑے اعلیٰ پیمانے پر ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے اور اس بیف کی مد د سے کئی انڈسٹریز کمائی کر سکتی ہیں تو آخر اس نئے منصوبہ کی وجہ سے عوام کے ساتھ اس طرح کا کھلواڑ کیوں ؟کیا تمام دنیا اس بات کو نہیں جانتی کہ بیف کی کھال سے یہاں تک کہم اس کے ناخنوں تک سے بھی کئی دوائیوں میں استعمال کیاجاتاہے چاہے جو ہوجائے ہم ہماری اس لڑائی کو بند ہونے نہیں دیں گے اور اسوقت تک چین کی سانس نہیں لیں گے جب تک کہ مودی سرکار خود بخود مجبور ہوکر اس نوٹیفکیشن کو واپس لے لے اس موقع پر ایک گائے کو بھی احتجاجی مظاہرہ میں رکھا گیا جس پر اس نئے نوٹیفکیشن سے پورہی ناانصافیوں کو پیش کیا گیا۔