سعودی عرب آنے والے کے لئے ہیلتھ انشورنس لازمی

02:51PM Wed 25 Nov, 2015

سعودی عرب میں وزٹ ویزے پر آنے والے تارکین وطن کو آئندہ ماہ سے سعودی کو آپریٹوہیلتھ انشورنس کونسل سے لائنس یافتہ سات کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کمپنیوں سے ہیلتھ انشورنس کرانا لازمی ہوگا۔ اس کے بغیر کسی کو بھی ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہیلتھ انشورنس پالیسی کا اطلاق تارکین وطن اور ان کے زیرکفالت افراد پر ہوگاتاہم حج و عمرہ زائرین ،سرکاری مہمان ،سفارت کار، غیرملکی سفارتخانوں میں آنے والے افراد اور بزنس کی غرض سے سعودی عرب آنے والے بین الاقوامی اداروں پر یہ شرط لازم نہیں ہوگی۔ انشورنس پالیسی کی زیادہ سے زیادہ پریمیئم ایک لاکھ سعودی ریال یا 26ہزار 664امریکی ڈالر ہوگی۔ یہ رقم میڈیکل چیک اپ، تشخیص، علاج، ا دویات،اسپتال میں داخلے کے اخراجات،حمل و بچوں کی پیدائش،دانتوں کے علاج،ڈائیلائسز،طبی بنیادوں پر مریضوں کی سعودی عرب سے بیرون ملک منتقلی اور حادثاتی طورپر زخمی ہوجانے والے افرادپر خرچ ہوسکے گی۔