‘تین طلاق پر ارون جیٹلی کا راہل پر طنز، ’جو والد نے کیا وہی بیٹا کرنے والا ہے
12:51PM Fri 8 Feb, 2019
کانگریس نے ایک دن پہلے کہا تھا کہ حکومت بننے پر تین طلاق قانون کو ختم کیا جائےگا۔ اس کے جواب میں مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے فیس بک پر ایک بلاگ لکھا ہے۔ اس بلاگ میں انہوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی پر نشانہ سادھا ہے۔
ارون جیٹلی لکھتے ہیں، ’’ بدقسمتی کی بات ہے کہ جب اخبار میں بریلی کے تین طلاق کے واقعات پڑھتے وقت کوئی بھی شخص رو پڑھےگا، ایسے وقت میں راہل گاندھی اقلیتوں کے ایک کنونشن میں کہتے ہیں کہ تین طلاق کو جرم قرار دینے والے بل کو وہ واپس لے لیں گے‘‘۔
جیٹلی نے مزید لکھا، کہتے ہیں کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے۔ راجیو گاندھی نے شاہ بانو کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا جس کی وجہ سے ملسم برادری کی تمام خواتین کو راحت ملی، اور اب 32 سال بعد ان کے بیٹے راہل گاندھی ایسا قدم اٹھانے کی بات کر رہے ہیں جو مسلم خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کرےگی‘‘۔