چشمہ لگا کر وزیراعظم مودی سے ملاقات کرنے والے افسر کو نوٹس

03:40PM Fri 15 May, 2015

بھٹکلیس نیوز / 15 مئ، 15 رائے پور / (ایجنسی) رواں ماہ نو مئی کو وزیراعظم مودی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بستر پہنچے تو ہیلی پیڈ پر استقبال کرنے والوں میں ضلع کے کلکٹر امت کٹاریا بھی شامل تھے۔وزیراعظم سے مصافحہ کرتے وقت امت نے سیاہ شیشوں والی عینک پہن رکھی تھی۔اس واقعے کے بعد اب جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے خصوصی سیکریٹری ڈی ڈی سنگھ نے کلکٹر امت کٹاریا کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے استقبال کے دوران پہنا گیا لباس رسمی نہیں تھا جبکہ ساتھ ہی دھوپ کا چشمہ پہن کر استقبال کیا گیا جو کہ ضابط اخلاق کے برعکس ہے۔نوٹس کی کاپی امت کے علاوہ ریاست کے دیگر سینیئر افسران کو بھی بھیجی گئی ہے۔چھتیس گڑھ ریاست میں اس سے پہلے بھی افسران ڈریس کوڈ پر عمل کرنے کے لیے وراننگ دی جا چکی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس نوٹس کے خلاف کافی غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک اور ریاست کے وزیر بھی سرکاری ملازم ہیں اور ان کے لیے اس طرح کا کوئی ڈیس کوڈ کیوں نہیں ہے۔