اہم خبر : ہندوستانی عالمی امن کونسل نے کی سری لنکا میں اجتماعی قتل کی پرزور مذمت
03:40PM Mon 22 Apr, 2019
نئی دہلی: ہندستانی عالمی امن کونسل نے نئی دہلی میں ہنگامی میٹنگ کرکے کل سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہوئے بم دھماکوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کے مارے جانے اور زخمی ہونے کی مذمت کی جن میں کچھ ہندستانی بھی شامل ہیں۔ہندستان کی ناوابستہ تحریک نے سری لنکا میں ہوئے اجتماعی قتل کی مذمت کرنے کے لئے ہندستانی قیادت سے ناوابستہ ممالک کی نئی دہلی میں ہنگامی میٹنگ بلانے کی اپیل کی۔
ہندستانی عالمی امن کونسل کے ایکزکیوٹیو چیرمین پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندستانی وزیراعظم سے عالمی سطح کی میٹنگ بلانے میں پہل کرنے کی اپیل تاکہ انسانیت کے دشمن عالمی امن کے لئے خطرہ نہ بن سکیں۔ اس وقت اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے چیرمین پروفیسر بھیم سنگھ کو 1974میں سری لنکا کی اس وقت کی وزیراعظم سری ماو بندرانائکے کی دعوت پر سری لنکا جانے کا موقع ملا تھا جہاں انہوں نے جیلوں میں بند سری لنکائی نوجوانوں سے بات چیت کی تھی ۔ انہوں نے کئی غصائے سری لنکائی نوجوانوں سے بات چیت کرکے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ انہیں کیا کرنا چاہئے اور اس وقت کی وزیراعظم نے سری لنکا میں ’یوتھ موومنٹ‘ کے تعلق سے ان کے چند مشوروں کو قبول بھی کیا تھا۔ پروفیسر بھیم سنگھ اس وقت انڈین یوتھ کانگریس کے سکریٹری جنرل بھی تھے جس کے سربراہ آنجہانی پی آ ر داس منشی تھے۔