شوٹوکون انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے انٹر اسکول سطح کے کراٹے مقابلوں کا انعقاد
02:01PM Sun 15 Jan, 2017
بھٹکلیس نیوز / 15 جنوری، 17
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) گزشتہ تقریباً بیس سالوں سے بھٹکل میں بچوں کو کراٹے میں ماہر کروانے والے انسٹی ٹیوٹ شوٹوکون کی طرف سے آج صبح یہاں کے کملاوتی رامناتھ شانبھاگ سبھا بھون ،نیو انگلش اسکول میں اسکولی سطح پر کراٹے کا مقابلہ منعقد کیا گیا تھا جس میں تعقلہ کے کئی اسکولوں کے طلبہ نے کتا اور فائٹنگ وغیرہ کے مقابلے ہوئے اور اس میں اول ،دوم ،سوم آنے والوں کو سند اور انعام سے نوازا گیا ۔
اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے ہیڈ ٹیچر مسٹر واسو نائک وغیرہ موجود تھے۔