نریندرمودی نےمعیشت کوخراب حالت میں لاکرچھوڑدیا: منموہن سنگھ

01:52PM Sun 5 May, 2019

ہندوستان کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے وزیراعظم نریندرمودی پرالزام لگایا ہے کہ انہوں نے ملک کی معیشت کوکافی خراب اورتشویش کی حالت میں لاکرچھوڑدیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ان کے ذریعہ روزروزایک ہی بات دوہرانےسے اورچھوٹی چھوٹی تبدیلیوں سے لوگ تھک چکے ہیں اورلوگوں میں مخالفت کی کیفیت ہے۔ انہوں نےکہا کہ لوگوں نےانہیں اقتدارسے باہرکرنے کا من بنا لیاہے کیونکہ موجودہ حکومت سب کی ترقی میں یقین نہیں کرتی ہے اوریہ لوگوں کےدرمیان نفرت پیدا کرکےحکومت میں بنے رہنا چاہتی ہے۔ نوٹ بندی کوآزاد ہندوستان کا سب سے بڑا اسکیم بتاتے ہوئےانہوں نےکہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں تمام بدعنوانیاں ہوئی ہیں۔
 واضح رہے کہ اس سےقبل کانگریس صدرراہل گاندھی بھی بی جے پی حکومت پرتاجر گھرانوں کوفائدہ پہنچانےکا الزام لگاتے رہے ہیں۔ ہفتہ کوگروگرام میں ایک ریلی کوخطاب کرتےہوئےانہوں نےکہا کہ نریندرمودی نےنوٹ بندی کےذریعہ سےعام لوگوں کی جیب سے پیسےنکال کربڑے بزنس مین کی جیب میں ڈال دیا۔
راہل گاندھی نے یہ بھی کہا تھا کہ اگرکانگریس پارٹی اقتدارمیں آئی تووزیراعظم مودی سمیت رافیل اسکیم میں قصوروارتمام لوگوں کوجیل بھیج دیا جائےگا۔ حالانکہ گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں مودی بھی 2 جی اسکیم اوردوسرے گھوٹالوں کا حوالہ دے کرہی اقتدارمیں آئے تھے۔