ماں کے پیٹ میں ہی ہوئی جڑواں بہنوں کے درمیان لڑائی ، وائرل ہوا ویڈیو

12:05PM Wed 17 Apr, 2019

گھر میں چھوٹے بھائی بہن آپس میں لڑتے رہتے ہیں ۔ اکثر ان کی لڑائی ہاتھا پائی میں بدل جاتی ہے ، لیکن کیا آپ نے کبھی ماں کے حمل کے اندر بچوں کو لڑتے ہوئے دیکھا ہے ؟ دراصل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس کو کافی پسند بھی کیا جارہا ہے۔ اس ویڈیو میں ماں کے حمل میں جڑواں بچوں کے درمیان لڑائی ہوگئی ۔ بچوں کی یہ لڑائی الٹرا ساونڈ میں صاف نظر آرہی ہے ۔ اسی لڑائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہا ہے ۔ یہ ویڈیو چین کا ہے ۔ یہاں ماں کے پیٹ میں دو بچیاں لڑائی کرنے لگیں ۔ الٹرا ساونڈ میں دونوں بچیوں کو ایک دوسرے کو مکے مارتے دیکھا گیا ۔ پیٹ کے اندر ہی دونوں نے لڑائی شروع کردی ۔