جے ڈی ایس کے تیس سے زائد اراکین اسمبلی کی کانگریس پارٹی میں شمولیت

12:47PM Mon 12 Jun, 2017

بھٹکلیس نیوز / 12 جون، 17 یلاپور / (نامہ نگار) جے ڈی ایس کے تیس سے زائد اراکین اسمبلی نے یلاپور میں واقع کانگریسی ایم ایل اے شیورام ہیبار کے دفتر جاکر کانگریس پارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان کیاہے۔ اس موقع پر شیورام ہیبار نے کہا کہ یہ سب کانگریس پارٹی کی طرف سے کئے جانے والے ترقیاتی کاموں اور لوگوں سے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے کا نتیجہ ہے کہ ایک مخالف پارٹی کے اراکین اسمبلی کی اتنی بڑی تعداد کانگریس پارٹی میں شامل ہوئی ہے۔ انہوں نے تمام اراکین کا استقبال کرتے ہوئے لوگوں کی فلاح کے لئے کام کرنے کی ترغیب دلائی۔ (کنڑا سے ترجمہ : اے جے اسدی)