تعلیم کوکتابوں اورکلاس روم سے باہرلے جا کرمعاشرے اورملک میں جوڑیں: نریندرمودی

12:14PM Sat 29 Sep, 2018

نئی دہلی:  وزیر اعظم نریندر مودی نے تعلیم کے میدان میں اختراعات پرزور دیتے ہوئے تعلیم کو کتابوں اور کلاس روم سے باہرلے جا کر معاشرے اورملک سے جوڑنے کی اپیل کی ہے۔ نریندرمودی نے اسکولوں میں اختراعات بڑھانے کے لئے اسکوکوں میں اٹل ٹینکرنگ لیب کی تعداد تین ہزارسے پانچ ہزارسے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ہفتہ کو یہاں وگیان بھون میں وائس چانسلروں کی قومی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے یہ اپیل کی۔ اس موقع پر انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر، انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ، اندرا گاندھی قومی آرٹ سینٹر کے صدر اور معروف صحافی رام بهادر رائے، اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ناگیشورراؤاورقومی آرٹ سینٹرکے سکریٹری سچیدانند جوشی اوریونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے چیئرمین ڈی پی سنگھ بھی موجود تھے۔
 نریندر مودی نے قدیم ہندوستان میں ملک کے تعلیمی نظام اور جدید دورمیں سوامی وویکانند سے لے کرامبیڈکر، دین دیال اپادھیائے اورلوہیا کے تعلیم کے بارے میں ان کے خیالات کو نقل کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا تعلق صرف کتابی علم سے نہیں بلکہ بہترانسان بننے اور کردارکی تعمیرکے ساتھ ساتھ سماجی ذمہ داری سے بھی ہوتا ہے، لیکن وقت بدلنےکے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلی بھی ہوتی ہے۔ آج وقت کا مطالبہ ہے کہ اس میں اختراعات و ایجادات کو شامل کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ اسکول کی سطح سے ہی اختراعات کو شامل کرنے کے لئے ان کی حکومت نے ملک کے اسکولوں میں اب تک تین ہزار اٹل ٹینكرنگ لیب کھولے ہیں۔ اب ان کی تعداد پانچ ہزارکی جائے گی۔ انہوں نے کالج کے طالب علموں کوغریبوں کی جھگی جھونپڑیوں میں جا کر انہیں صفائی مہم آيوشمان بھارت جیسے سرکاری پروگراموں سے بھی لوگوں کو آگاہ کرانے اورانہیں علم کے اشتراک کا بھی مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم اپنے آس پاس کے علاقوں میں جاکرڈیجیٹل انڈیا کے پروگراموں کے بارے میں لوگوں کو مطلع کریں اورنیوانڈیاکے قیام میں بھی مدد کریں۔