بنگلورو میں افریقی لڑکی نے نشہ کی حالت میں کی توڑپھوڑ، پولیس اہلکاروں اور اسپتال کے عملے کوبھی نہیں بخشا

12:51PM Wed 29 Jun, 2016

بنگلورو۔ بنگلورو میں افریقی ملک کی ایک لڑکی نے نشہ کی حالت میں بےقابو ہوکرنازیبا حرکت کا مظاہرہ کیا۔ بنگلورو کے نیشنل مارکیٹ میں کل دوپہر ایک موبائل دوکاندار کے ساتھ اس لڑکی نے نہ صرف بدکلامی کی بلکہ دوکان کا شیشہ توڑتے ہوئے ہنگامہ برپا کر دیا۔ پولیس نے جب لڑکی کوحراست میں لینے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں کوبھی ماریہ نامی لڑی کے دھکے کھانے پڑے۔ اسپتال میں لے جانے کے بعد بھی لڑکی نے اسپتال کے اندر اور باہراپنی ہنگامہ آرائی کو جاری رکھا۔ اس نے اسپتال کے عملہ کوبھی نشانہ بنایا۔ نائجیریا کے قریب آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والی ماریہ اپنے بوائے فرینڈ یسوداس کے ساتھ شاپنگ کے لئے نکلی ہوئی تھی۔ ماریہ اب کے سی این جنرل اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ ماریہ کی دماغی حالت بہترہے۔ اس نے دکاندار، اسپتال کے عملے اور پولیس پرحملہ کیا۔ ہم نے ماریہ کا ضروری علاج کیا ہے۔ اب وہ سورہی ہے۔