اردو ہندی اخباروں میں کام کئے ہوئے صحافیوں کو بھی
03:49PM Mon 17 Jul, 2017
صحافیوں کی پنشن اسکیم میں شامل کرنے وزیراعلیٰ کو مکتوب روانہ
بنگلور۔(بھٹکلی نیوز) محکمہ اطلاعات وتشہیر کے ڈائرکٹر این آر شیوکمار نے صحافیوں کو ماہانہ وظیفہ جاری کرنے کے تعلق سے تشکیل کردہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں اس کمیٹی کے رکن صدیق آلدوری سینئر صحافی نے جو یہ سفارش کی تھی کہ کنڑا اخبارات میں کام کرنے والے 60سال سے زائد عمر اور صحافت میں 25سال سے زیادہ خدمت کرکے وظیفہ یاب ہونے والے اردو ہندی اخبارات میں کام کئے ہوئے پریشانی حالت میں زندگی گزار رہے صحافیوں کو بھی شامل کیا جائے۔ اس سلسلہ میں مسٹر وشوکمارنے حکومت کو مکتوب روانہ کیاہے اور امید کی جارہی ہے کہ کنڑا اخبارات کے صحافیوں کے ساتھ اب اردو ہندی کے اخبارات میں کام کئے ہوئے مستحق صحافیوں کو بھی یہ وظیفہ جاری کیا جائیگا۔ 1984 سے صحافیوں کو وظیفہ جاری کئے جانے کی اسکیم پر عمل کیا جارہاہے لیکن بعد میں وظیفہ کیلئے طے کی گئی شرائط میں تبدیلی کی گئی تو اس وقت صرف کنڑا اخبارات میں کام کرکے سبکدوش ہونے والے مستحق صحافیوں کو ہی وظیفہ دیناطے پایاتھا۔ جو نئی شرائط عائد کی گئی ہیں اس کے تحت کنڑا صحاف میں روزنامہ اخبارات جو ڈی آئی پی کی میڈیا لسٹ میں رجسٹرڈ ہیں اور جو باقاعدہ شائع ہورہے ہیں ان اخبارات میں 25سال سے زائد خدمت کئے ہونے کی شرائط رکھی گئی ہے اگر حکومت صدیق آلدوری کی سفارش کو منظور کرے گی تو ریاست کے اردو روزنامہ اخبارات میں 25سال سے زائد عرصہ تک کام کرکے سبکدوش ہونے والے ایسے صحافی جن کی عمر 60سال سے زائد ہو اور وہ اس وقت کسی اخبار میں یا دوسری جگہ روزگار سے جڑے ہوئے نہ ہوں وہ لوگ ضلع انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے دفتر میں تفصیلات اور درخواست نامہ حاصل کرکے اپنی درخواست وظیفہ کیلئے داخل کرپائیں گے۔