شاہ سلمان اور ٹیلرسن کی ملاقات ، خطّے کی صورت حال پر بات چیت

01:51PM Sun 22 Oct, 2017

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اتوار کے روز جدہ میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ قصرِ یمامہ میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ، دونوں ملکوں کے درمیان آفاقی تعاون اور خطے کے واقعات اور پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن مساعد بن محمد العیبان ، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ابراہیم بن عبدالعزیز العساف اور وزیر خارجہ عادل الجبیر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں امریکی جانب سے سینئر اہل کار مارگریٹ بیٹلرین ، ریاض میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور کرسٹوفر ہینزبل اور دیگر کئی ذمے داران موجود تھے۔