موبا ئل چوری کرنے والا شاطر چور گرفتار

04:46PM Mon 29 May, 2017

چنتا منی ( بھٹکلی نیوز) پولیس اسٹیشن کے ڈی وائی یس پی شری جی کرشن مورتی و دیگر پولیس افسران سے ملی تفصیلات کے مطابق مونیکا موبائل دکان کے مالک پی سی چور ا ،ریڈی ابن چوڑپا ساکن انجنی بڑا وے چنتا منی کو کسی نے فون کرکے بتا یا کہ انکی دکان کھلی ہوئی ہے اورتا لا ٹوٹا ہوا صا ف دیکھائی دیر ہا ہے اتنا سنتے ہی چوڑا ریڈی بھا گا بھاگا دکان پرپہونچا اور دیکھا تو واقعی دکان کی حا لت دگر گوں تھی اور شو کیس موبا ئل فون سے خالی تھے، ڈی وائی یس پی کرشن مورتی نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتا یا کہ ،سمسنگ کمپنی کے 13موبائل اسمارٹ ہینڈ سیٹ ،اور ویو کمپنی کے 6موبائل اسمارٹ ہینڈ سیٹ ،لائف کمپنی کے 2موبائل اسمارٹ ہینڈ سیٹ، میکرو میکس کے 3اسمارٹ فون ،سیل کون کے 26،کی پیڈ موبائل فون بولوم کمپنی کے 5 میکرو میکس کے 6،کار بن کمپنی کے 22،جی وی کے 10ریڈ می کی ایک اسمارٹ فون سمیت چوروں نے کل 94سیل فون چرائے جسکی قیمت تقریبا 2لاکھ 77ہزاررو پے کے آس پاس ہے کرشن مورتی نے ملزم فیروز ابن اکرم پاشاہ (24)سا کن چنتا منی کو اخبار والوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتا یا کہ سرقہ شدہ موبائل فون میں سے 52موبائل فون بر آمد کر لئے گئے ہیں اور فیروز کے دو معاون ساتھی بھی پولیس کی تحویل میں ہے اور مزید کی تلاش جاری ہے انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ مذکورہ بالا کارروائی چکبالا پور ضلع کے آئی پی یس افسر کار تک ریڈی کی نگرانی میں انجام دی گئی اورپو لیس ٹیم میں انسپکٹر ہنو منت اپا ،وشوناتھ ، دیوراج ،مر لی ،کرشنا ، نریش ، و دیگر افسران شامل رہے ( نوٹ) ساتھ میں تصویر بھیجی جا رہی ہے ۔