ہاویری میں بجلی گرنے سے تین لڑکے جاں بحق

01:13PM Tue 23 May, 2017

بھٹکلیس نیوز / 23 مئ، 17 ہاویری / (نامہ نگار) تعلقہ کے الڈلی گرام پنچایت میں بجلی گرنے سے تین لڑکے جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی شناخت عبدالقادر غنی (14)، الفاظ خان پٹھان (13) اور افریدی خان پٹھان (13) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ عشاء کی نماز پڑھ کر اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ راستہ پر ہی بجلی گر گئی جس کی وجہ سے یہ تین لڑکے وہیں پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ساتھ موجود مزید دو لڑکے بری طرح سے زخمی ہوئے ہیں جنہیں رانی بنور تعلقہ کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔