سعو دی عر ب میں ریت کا طو فا ن ‘ ز ند گی در ہم بر ہم

12:47PM Fri 3 Apr, 2015

بھٹکلیس نیوز/3 اپریل،15 ریا ض (ایجنسی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت متعدد شہروں اور دبئی میں ریت کے شدید طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جبکہ مواصلات کا نظام متاثر ہونے سے پروازیں اور ٹرینیں بھی لیٹ ہوگئیں۔ ریت کے طوفان کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں، سعودی میڈیاکے مطابق دارالحکومت ریاض سمیت سعودی عرب کے متعدد شہروں میں ریت کے شدید طوفان کے باعث ہرطرف گرد و غبار کی دبیز چادر بچھ گئی اور شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جبکہ اسکولوں کو بند کر دیا گیامواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔ تاہم فوری طور پر بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا، ادھر دبئی میں ریت اور مٹی کے طوفان سے حد نگاہ 200سے 300میٹر تک رہ گئی جبکہ طوفان سے نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا، دبئی اور ابوظبی میں پروازوں کے شیڈول تبدیل کر دیے گئے جبکہ ٹرینوں کی آمد و رفت کو بھی روک دیا گیا، سڑکوں پرٹریفک بھی روک دی گئی، شدید طوفان سے اسکول و دفاتر کو بھی بند کر دیا گیا، دبئی کے محکمہ موسمیات کے مطابق ریت کے طوفان اور شدید ہواؤں کی وجہ سے سمندر میں طغیانی آگئی ہے۔ ع،ح،خ