اتر کینرا میں آج کورونا کے دو نئے معاملات: آندھرا سے لوٹے بھٹکل کے ایک شخص میں بھی کورونا کی تصدیق
04:54PM Sat 27 Jun, 2020
بھٹکل: 27 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا ضلع کے بھٹکل اور ہوناور میں آج کورونا کا ایک ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔
اطلاع کے مطابق جمعہ کو ممبئی سے لوٹے ایک شخص اور اس کے دو سالہ بچے میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ آج اس شخص کی 32 سالہ بیوی کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو موصول ہوئی ہے۔
جبکہ بھٹکل مخدوم کالونی کے 38 سالہ شخص کی رپورٹ بھی آج پوزیٹیو موصول ہوئی ہے جو کہ چند روز پہلے آندھرا پردیش سے لوٹا تھا۔
ان دونوں کو کاروار کیمس میں بھرتی کیا گیا ہے۔