وظیفہ یاب پولیس اہلکاروں کے لئےہیلتھ ویلفیر ٹرسٹ کا قیام کرکے حکمنامہ جاری
03:39PM Tue 25 Jul, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز):۔ ریاستی حکومت نے وظیفہ یاب پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندان کے لئے بغیر نقدی کے طبّی علاج کی سہولت فراہم کرانے کے مقصد سے ریٹائرڈ پولس اسٹاف ہیلتھ اسکیم جاری کی ہے اور اس سلسلہ میں سرکاری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔اسکیم کی انتظامیہ نگرانی اور ا س کے تمام کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ریاست کے ڈی جی پی کی صدارت میں نو ٹرسٹیوں کو لیکر کرناٹک اسٹیٹ ریٹائرڈ پولیس اسٹاف ہیلتھ ویلفیر ٹرسٹ کا قیام بھی عمل میں لایا ہے اڈیشنل ڈی جی پی ( انتظامیہ) ٹرسٹ کے نائب اصدر ہوں گے۔ گریونس شعبہ کے اڈیشنل ڈی جی پی سکریٹری ہوں گے۔ کے ایس آرپی کے اڈیشنل ڈی جی پی اور کسی بھی ضلع کا پولیس سپرنٹنڈنٹ ، جوائنٹ فائنانس کنٹرولر افسر ، ایک وظیفہ یاب سینئر افسر۔ریاستی وظیفہ یاب پولیس اہلکاروں کی تنظیم کے صدر اور کسی ضلع یونٹ صدر ٹرسٹی بنے گا۔ اس اسکیم کے لئے حکومت نے 20 کروڑ روپےئے جاری کئے ہیں۔ اور ریٹائرڈ پولیس اہلکار ویلفیر فنڈ کی جانب سے 29کروڑ روپےئے جاری کئے جائیں گے اس ٹرسٹ میں جملہ 29کروڑ روپےئے جمع ہوں گے اگر کوئی پولیس اہلکار ریٹائرڈ ہوتا ہے تواس کے عہدے کی بنیاد پر رکنیت کی فیس مقرر کی گئی ہے ۔ڈی ایس پی عہدے کے لئے تین ہزار اور ماہانہ 250 روپےئے، سرکل انسپکٹر اور سب انسپکٹر کیلئے سالانہ 2400 روپےئے ،ماہانہ 220روپےئے ، اسٹیٹ سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل کے لئے سالانہ 1800 روپےئے اور ماہانہ 150روپےئے اور پولیس کانسٹیبل کے لئے سالانہ فیس 1,200 روپےئے اور ماہانہ فیس 100روپےئے ہوگی۔ وظیفہ یاب ہونہ والے پولیس اہلکاروں کو اور ان کے خاندان کے افراد کے لئے تین لاکھ روپیوں تک کا علاج یا آپریشن کسی بھی نجی اسپتال میں کرایا جاسکتا ہے ۔اس سلسلہ میں حکومت نے بنگلور اور تمام اضلاع کی اہم نجی اسپتالوں سے معاہدہ کیا ہے اور اس سے کئی پولیس اہلکاروں کو کافی فائدہ ہوگا۔