بی ایم جے بحرین کی جانب سے عید ملن پروگرام کا انعقاد

12:54PM Tue 3 Jul, 2018

بحرین: 03/جولائی،2018 (راست) بھٹکل مسلم جماعت بحرین کی عید ملن  تقر یب اس مرتبہ  مشہور ڈپلومیٹ ریڈیشن بلو(Diplomat  Radisson  Blue) فائیو اسٹار ہوٹل میں  28/جون 2018ء کو منعقد ہوئی، جس میں بحرین میں مقیم بھٹکل کے تقریبا سبھی مسلمانوں نے شرکت کرتے ہوئے پروگرام سے خوب لطف اُٹھایا۔ تقریب کا آغاز تقریباً رات 10بجے عزیزم محمد اسعدابن محمدالطاف مصباح کی خوبصورت تلاوت قرآن سے ہوا۔ محمد عاکف ابن محمد الطاف مصباح نے قرآن کاانگریزی ترجمہ پیش کیاجبکہ محمد اطہر پیرزادے نے اردو میں ترجمہ پیش کیا۔ اس کے برادرم محمد سعود ابن خلیل صدیقہ نے حمد سے محفل کو گرمایا۔ جماعت کے جنرل سکریٹری مولوی محمد اظہرالدین آرمار ندوی نے مہمانان و ممبران کا استقبال کرتے ہوئے مہمانان کا  تعارف پیش کیا۔ جناب منور علی انصار پیرزادے نے اپنے دلکش انداز میں نعت کے ذریعہ سامعین کو خوش کیا۔ عید ملن تقریب  کے مہمان خصوصی ندوۃ العلماء کے نائب مہتمم مولانا عبدالعزیز خلیفہ ندوی صاحب تھے جبکہ مولانا شکیل احمد عظمی ندوی (بانی ابن سہیم اسکول بحرین)  کو اعزازی مہمان کے طورپر مدعو کیاگیاتھا۔ مولانا شکیل ندوی صاحب نے  ممبران کو اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ مولانا عبدالعزیز خلیفہ ندوی نے بھی خطاب کرتے ہوئے  بالخصوص قرب المنوع ”الممنوعا“ کے صحیح معنی سے روشناس کرایا۔ انہوں نے  الممنوعا کو  سنجیدگی   سے نہ لینے پراس کے خطرات سے آگاہ کیا۔مولانا نے  معاشرہ میں بڑھتی ہوئی غیر ضروری رسموں  اور بچوں میں اپنے بڑوں کے تئیں  اداب و احترام  میں کمی آنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اس پر اپنی تشویش کااظہار کیا۔ اور بڑی شفقت کے ساتھ عوام کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ وہ  قوم کے رہنماوں اور ہمدردان ملت کی اہمیت کو سمجھیں  اور ان کی خدمات کو سراہیں۔ پروگرام میں ننھے منے بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا جس میں انفرادی طورپر فاطمہ بنت پرویز قاسمجی، فاطمہ شزا بنت شہنواز اسرمٹا، محمد طلیب ابن محمد طیب پیرزادے نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھلاتے ہوئے حاضرین کو  خوب محظوظ کرایا۔ بچوں کے ایک گروپ نے ایکشن سانگ پیش کیا تو دوسرے گروپ نے اپنے ڈرامہ کے ذریعہ سفر میں بلاضرورت زیادہ سامان لیجانے سے پیدا ہونے والی دشواریوں کو پیش کرتے ہوئے سفر کے دوران اپنی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کیا۔ تمام حصہ لینے والوں کو خصوصی انعامات سے نوازاگیا۔ گروپوں میں سب سے اچھی کارکردگی دکھانے والے گروپ کے منتظمین کو بھی تحفہ پیش کرتے ہوئے اُن کی  ہمت افزائی کی گئی۔ بچوں میں دینی ذوق وشوق بڑھانے اور قرآن سے لگاؤ پیدا کرنے کے لیے عید ملن کمیٹی کے کنوینر محمد الطاف مصباح نے اپنی طرف سے 10سال یا سے کم عمر کے بچوں کو جنہوں نے  رمضان شریف کے پورے روزے رکھے انکو 4گرام سونے کا  سکہ انعام کے طورپر پیش کیا۔ یہ انعام  دوبچوں شمرابنت شعیب افریقہ اور عائشہ بنت محمدالطاف مصباح  نے حاصل کیا۔  اسی طرح 15سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کو  جنہوں نے رمضان المبارک کے مہینے میں پورے قرآن شریف کی تلاوت کی ہو انکو بھی 4گرام سونے کا  سکہ پیش کیا ، جسے   صبا بنت صہیب سلامتی اور اُنشا بنت صیب سلامتی نے حاصل کیا۔ بھٹکل مسلم جماعت بحرین ہر سال تعلیمی ایوارڈ کا اہتمام کرتی آرہی ہے جو کہ ساتویں دسویں اور بارہویں جماعتوں میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کو دیا جاتاہے۔ امسال فاطمہ بنت رفیع احمد دامودی اس ایوارڈ کی حق دار قرار پائی۔ جناب عبدالفتاح خلیفہ نے کوئز پیش کیا جس سے ایک جانب سامعین نے جوابات دیکر انعامات حاصل کئے  تو دوسری طرف اپنے علم میں بھی  اضافہ کیا۔ جناب محمد الطاف پیرزادے اور محمد معین خلیفہ نے ایک منٹ پروگرام پیش کیا جس سے تمام حضرات لطف اندوز ہوئے۔ اس میں جناب سمیر رکن الدین نے پہلا مقام حاصل کیا۔ پروگرام کے دوران دونوں مہمانوں کو ممینٹو پیش کیاگیا۔ پھر ریفل ڈرا (قرعہ اندازی) کے ذریعہ ممبران میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ جس میں پہلا انعام محمد صابر محتشم، دوسرا مشتاق ائیکری اور تیسرا انعام رفیع احمددامودی نے حاصل کیا۔ عید ملن تقریب کی  نظامت محمد اطہر پیرزادے نے نہایت  حسن خوبی کے ساتھ ادا کی اور آخر تک پروگرام کو گرمائے رکھا۔ جماعت کے صدر مولوی عبدالرزاق خلیفہ نے صدارت کرتے ہوئے مہمانان اور ممبران کا آخر میں  شکریہ ادا کیا۔مولانا عبدالعزیز خلیفہ ندوی صاحب کی دعا کے ساتھ تقریباً رات 2بجے پروگرام  اختتام کو پہنچا۔