موہن بھاگوت کو ملک کا صدر بنانے میں کوئی قباحت نہیں ،میں کانگریسی ہوں بی جے پی میں نہیں جاؤ نگا: جعفر شریف

04:02PM Mon 3 Apr, 2017

بنگلور:(بھٹکلیس نیوز) کانگریس کے سینئر لیڈر جناب سی کے جعفر شریف نے کہا کہ آریس یس کے صدر موہن بھاگوت ایک نیک انسان ہیں انہیں ملک کا صدر بنائے جانے میں کوئی قباحت نہیں ہے اُردو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جناب جعفر شریف نے کہا کہ ہمارے جمہوری ملک میں کوئی بھی شخص صدر کے عہدے پر فائز ہوسکتا ہے جب امریکہ میں ٹرمپ جیسا کٹر قسم کا آدمی صدر بن سکتا ہے تو یہاں موہن بھاگوت کے صدر بننے میں کوئی تعجب نہیں ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ سیکولرزم کی بنیاد پر ہمارے ملک کا دستور بنا ہے آر یس یس کو سکیولرزم پر یقین نہیں ہے یہاں تک ملک کے دستور میں تبدیلی کی بات بھی آریس یس لیڈروں نے کی ہے دوسری طرف آریس یس کے لیڈروں نے ہمیشہ مسلمانوں اور مسلم مفادات کے خلاف کام کیا ہے اور کررہے ہیں آپ سب کچھ جانتے ہوئے بھی سفارش کررہے ہیں جواب میں شریف صاحب نے کہا کہ یہ سب اپنی جگہ ٹھیک ہے لیکن آج یوپی جیسی بڑی ریاست میں کانگریس اور دیگر سکیولر پارٹیاں ایلکشن ہار گئی ہیں ان حالات میں ایسا مشورہ دینا غلط بات نہیں ہے ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے اس مشورے سے مسلمانوں کا ایک طبقہ ناراض ہے آپ نے مسلمانوں کی ناراضگی مول لی ہے تو شریف صاحب نے کہا کہ کسی کی ناراضگی سے مجھے کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے میں نے اقلیتوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تجویز پیش کی ہے بی جے پی میں شمولیت کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ میں ایک پکا کانگریسی ہوں کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں نہیں جاؤں گا ۔جب ان سے کہا گیا کہ آپ مسلمانوں کے ایک سینئر لیڈر ہیں آپ نے کانگریس پارٹی کیلئے ریلوئے کیلئے اور ملک کیلئے قربانی دی ہے مسلم قوم کیلئے آپ نے کیا دیا ہے۔شریف صاحب نے جواب میں کہا جب وہ ریلوے کے وزیر تھے اس وقت انہوں نے مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں دلائی ہیں اس معاملہ پر پارلیمنٹ میں ہنگا مہ بھی ہوا تھا ۔ ویسے میں نے مسلمانوں کیلئے کیا کیا ہے کیا نہیں کیا ہے مجھے کسی کو حساب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔