بھٹکل میں گنیش تہوار کے پیش نظر پیس میٹنگ کا انعقاد
03:58PM Wed 28 Aug, 2019
بھٹکل: 28 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) گنیش تہوار کے پیش نظر بھٹکل میں پولیس اور تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے پیس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سرکاری افسران کے علاوہ مقامی افراد بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے خطاب کرتے ہوئے تہوار کے موقع پر ہمیشہ کی طرح بھائی چارگی اور امن وامان کو برقرار رکھنے کی تاکید کی ۔
میٹنگ میں بعض افراد نے تہوار کے موقع پر غیر قانونی طور پر شراب کی فروخت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے محکمہ آبکاری کو آڑے ہاتھوں لیا اور اے سی سے درخواست کی کہ ایسی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور ان کے خلاف فوری کارروائی کریں۔
اس میٹنگ میں مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سیکریٹری عبدالرقیب ایم جے، آٹو یونین کے صدر کرشنانائک اسارکیری، جناب عنایت اللہ شاہ بندری، جناب پرویز قاسمجی، نارائن نائک منڈلّی، جناب عبدالرؤف نائیطے، وینکٹیش نائک اسارکیری، جناب کے ایم اشفاق، جناب عبدالعظیم محتشم،ناگ راج نائک جالی اوردیگر نمائندے موجود تھے۔