این آر سی اور سی اے اے کے خلاف کل بھٹکل میں پر امن جلسہ و جلوس کا ہوگا اہتمام
03:08PM Sun 22 Dec, 2019
بھٹکل: 22 دسمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مجلس اصلاح و تنظیم کے زیر اہتمام مرکزی حکومت کی جانب سے لاگو کیے جانے والے شہریت ترمیمی قانون اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف 23/دسمبر صوموار کے روز بھٹکل میں پر امن جلسہ و جلوس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
اطلاع کے مطابق جلوس صبح ٹھیک 10:00 بجے قومی شاہراہ پر واقع ہوٹل ٹی ایف سے کے مقابل میدان سے نکلے گا اور انجمن میدان میں پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوگا۔
اس جلسہ اور جلوس کو کامیاب بنانے کے لیے تنظیم کی جانب سے تعلیمی اداروں میں چھٹی دینے اور کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے ساتھ ہی عوام و خواص سے جلسہ و جلوس میں امن کر برقرار رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔