بھٹکل اے سی کا بارش سے متأثرہ علاقوں کا دورہ ؛ فوری امداد کی یقین دہانی
11:57AM Thu 13 Jun, 2013
بھٹکل اے سی کا بارش سے متأثرہ علاقوں کا دورہ ؛ فوری امداد کی یقین دہانی
بھٹکلیس نیوز / 13 جون، 13
بھٹکل / دو تین دن کی مسلسل بارش کی وجہ سے متاثرہ علاقہ کوکتی نگر کا کل اسسٹنٹ کمشنر مسٹر وی آر پی منوہر نے دورہ کیا ۔ بارش کے بعد مکمل طور سے تباہ ہونے والے مہرالنساء کے گھر کا دورہ کرتے ہوئے موصوف اے سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ یہاں میدان میں جمع شدہ پانی کوں عارضی طور پر نکلنے کا راستہ بنایا جائے اور جلد ہی مستقل طور پر کا حل نکالا جائے ۔ اس کے علاوہ مسٹر وی آر پی منوہر نے تحصلدار کو اس گھر کے لئے فوری امداد کرنے کی بھی ہدایات دیں ۔
بھٹکلیس کی خبر پر ایک بھٹکلی کی طرف سے امداد کی پہل: بھٹکلیس ڈاٹ کام پر کل مذکورہ گھر کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے قارئین کے پاس مدد کی اپیل کی گئی تھی ۔ اس میں پہل کرتے ہوئے ریاض سے ایک بھٹکلی ارشاد احمد نے اپنا تعاون پیش کیا ہے ۔ ادارہ بھٹکلیس ڈاٹ کام اپنے قارئین کے پاس مزید امداد کی درخواست کرتا ہے۔
کوکتی نگر کی عوام کی طرف سے اے سی کو میمورنڈم : کوکتی نگر میں کوکتی تالاب کا پانی بھر جانے سے پانی بہہ رہا ہے لیکن اسے صحیح طریقہ پر راستہ نہ رہنے کی وجہ سے وہ پانی گھروں اور کمپاؤنڈ کے اندر سے ہوکر گزر رہا ہے ۔ مقامی عوام نے اس پانی کو جانے کے لئے مستقل طور پر راستہ بنانے کی مانگ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا ہے ۔ اس پر اے سی نے مذکورہ علاقہ کا جائزہ لے کر احکامات جاری کئے ہیں ۔ اس موقع پر میونسپال کے سابق صدر جناب عنایت اللہ شابندری صاحب ، جنان نظام ممگٹی اور علاقہ کے دوسرے ذمّہ دار موجود تھے ۔