ڈائل ۱۰۰ کاریاستی وزیر کابینہ کے ذریعہ آغاز
03:53PM Fri 16 Dec, 2016
سہارنپور۔(بھٹکلی نیوز) ریاستی سرکار کی عوامی مفاد کی سب سے بڑی اسکیم ڈائل نمبر ۱۰۰ کا آغاز آج مقامی پولیس لائن میں ریاستی وزیر کابینہ صاحب سنگھ سینی کے دست مبارک سے عمل میں آیا اس موقع پر سینئر پولیس افسران کی موجودگی میں ۲۴ ڈائل نمبر ۱۰۰ گاڑیوں کو جھنڈی لہراکر عوام کی فوری مدد کی خاطر ضلع کی سڑکوں پر اتارا گیاہے۔ تقریب کے دوران پولیس کپتان منوج تیواری کی گزارش پر ریاستی وزیر کابینہ صاحب سنگھ سینی کے دست مبارک سے پولیس کی وقت وقت پر مختلف موقعوں پر بھر پور حمایت اور تعاون کرنیوالے افراد کو سند اور اعزازات سے بھی نوازا گیا اس اہم موقع پر جمع غفیر اور پولیس افسران کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر کابینہ صاحب سنگھ سینی نے کہاکہ ہمارے نوجوان وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ریاست میں ترقی کی جو اسکیمیں گزشتہ چار سالوں سے لاگو کی ہیں یہ اسکیم بھی اسی عوامی فلاح اور حفاظت کے لئے اٹھا ئے گئے بہترین اقدام کاہی حصہ ہے ریاستی وزیر کابینہ صاحب سنگھ سینی نے کہاکہ ڈائل ۱۰۰ پر کبھی بھی کہیں بھی آپکی مدد کیلئے ہماری پولیس پل بھر میں آپکے پاس ہوگی آپ سہی طور سے اس اسکیم کا فائدہ اٹھائیں اور جرائم پیشہ افراد کو سبق سکھانے کے اہم اور بہتر کام میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ریاستی وزیر کابینہ صاحب سنگھ سینی نے مقامی پولیس لائن میں ریاستی سرکار کی عوامی مفاد کی سب سے بڑی اسکیم ڈائل نمبر ۱۰۰ کا آغاز کرنے کے بعد معزز افراد کو اپنے دست مبارک سے اعزازات بھی تقسیم کئے بعد ازاں افسران نے سبھی معزز شہریوں کا شکریہ اداکیا۔