اپوزیشن کے الزامات کی ہیں فکر نہیں ہے ‘ہماری حکومت معاشرے کے استحصال اور کمزورطبقات کی ترقی کیلئے پُر عزم ہے ۔سدارامیا
02:26PM Sun 14 May, 2017
بیدر۔(بھٹکلیس نیوز)اپوزیشن کے الزامات کی ہیں فکر نہیں ہے ‘ہماری حکومت معاشرے کے استحصال اور کمزورطبقات کی ترقی کیلئے پُر عزم ہے ۔چار سال کے دوران حکومت نے معاشرے کے ان حصوں کو ذہن میں رکھ کر کئی فلاحی پروگرام کامیابی سے چلائے ہیں ۔حکومت پورے اعتماد کے ساتھ اگلے اسمبلی انتخابات میں اُترے گی اور دوبارہ مینڈیٹ(Mandate) حاصل کرکے اقتدار میں واپس آئے گی۔ چیف منسٹر سدارامیا نے یہ بات ریاستی حکومت کے چار سال مکمل ہونے پر کرناٹک کے شہر چتردرگہ میں کانگریس یونٹس کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھو ں نے کہا کہ ان کی حکومت کمزور طبقات کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کی تو اپوزیشن نے حکومت پر بے بنیاد الزامات لگائے‘لیکن انھیں اس کی پرواہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے زیادہ تر اسکیمات ہر کمیونیٹی کے غریبوں کیلئے ہیں ۔غریب اور ضرورت مند وں کیلئے کام کرنا کوئی غلط کام یا گناہ نہیں ہے۔ انھو ں نے کہا کہ بی جے پی صرف مذہب کی بنیاد پر سیاست کو توڑنے کا کام کرتی ہے‘اس لئے انھیں سماجی انصاف پر مبنی اسکیمات اچھے نہیں لگتے ۔چیف منسٹر نے حکومت کے خلاف بی جے پی کے الزام لیٹر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کے پاس حکومت کی کامیابیوں کا کوئی جواب نہیں ہے۔ وہ حکومت کی کامیابیوں پر بحث کرنے کے بجائے صرف ادھورے اعداد و شمار پیش کرکے عوام کو بہکانے کی کوشش کررہے ہیں ۔بی جے پی حکومت کے دوران استحصال کمزور طبقات کو نظر انداز کیا گیا تھا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سال2018ء کے اسمبلی انتخابات میں وہ کانگریس کی قیادت کریں گے‘ اور پارٹی کو دوبارہ اقتدار میں واپسی یقینی ہے۔ چیف منسٹر کے عہدہ کا فیصلہ ہائی کمان کرے گی۔ انھوں نے کبھی آمریت فیصلے نہیں کئے ہیں کیونکہ انھیں جمہوریت میں اعتماد ہے۔ چیف منسٹر سدارامیا نے کہا کہ ریاست کے عوام بیدار ہے اور بی جے پی لیڈروں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ تمام طبقات کے ساتھ انصاف کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ‘لیکن بی جے پی سیاسی فائدہ کیلئے معاشرے کو تقسیم کرنے میں یقین رکھتی ہے ۔اگلے انتخابات میں کرناٹک ہی پورے ملک میں ایک مثال کے طورپر ابھر کر سامنے آئے گا۔ گجرات نہیں بلکہ کرناٹک کے ترقیاتی ماڈل ملک کیلئے مثالی ہوجائے گا۔ پروگرام میں ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور‘ ریونیو منسٹر مسٹر کاگوڑ تمپا‘ سماجی بہبود کے وزیر ایچ انجینیا‘ ریاستی وزیرِ توانائی مسٹر ڈی کے شیو کمار‘ اور ریاستی وزیر خواتین و اطفال بہبود اوما شری‘ و دیگر وزراء اور 9اضلاع کے ارکانِ اسمبلی اور پارٹی کارکنان موجود تھے۔