پانی انسانوں کے ساتھ پودوں اور جانوروں کی بقا ء کے لیے بھی بے حد ضروری ہے، ما ہرین
02:15PM Thu 30 Mar, 2017
نئی دہلی۔(بھٹکلیس نیوز)واٹرمینجمنٹ ماہرین نے بتایا ہے کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ پو د ے اورجانور بھی پانی استعمال کرتے ہیں۔انسان یا جانور کسی قسم کی بھی خوراک کھائیں اس کے ساتھ ان کو پانی کی ایک خاص مقدار درکار ہوتی ہے جس کا انحصار پیداوار کی جگہ اورپانی کے مقامی وسائل پر ہے مثا ل کے طور پر ایک آلو کو25لیٹر سیب کو 70لیٹر پانی درکار ہے جبکہ سب سے زیاد ہ گوش کا برگرہے جسے 2400لیٹر پانی درکار ہوتاہے اگر دن میں ایک شخص 2سے 5لیٹر پانی پیئے پھر بھی ا س کے علاو ہ بہت زیاد ہ پانی استعمال ہوتا ہے ایک کلوگرام گندم پیداکرنے کیلئے 1500لیٹرپانی،ایک کلوگرام گوشت کیلئے 15000ہزار لیٹر یعنی ایک انسان کو خوراک بہم پہچانے کیلئے 3ہزار لیٹر پانی درکارہوتا ہے ۔ایک ملک کی پانی کی مجموعی ضرورت کا انحصار پانی کاملکی آبادی کیلئے زراعت کیلئے اورصنعتی ضروریات پر ہوتا ہے۔ واٹرمینجمنٹ ماہرین کے مطابق بھارت کودنیابھرمیں987بلین مکعب لیٹر یعنی سب سے زیا د ہ مجموعی طورپرپانی درکار ہے لیکن امریکی تیسر ی فی کس کے حساب سے سالانہ سب سے ز یا د ہ یعنی 2483مکعب لیٹراستعمال کرتے ہیں جبکہ چین میں فی کس سب سے کم یعنی صرف 702مکعب لیٹر پانی استعما ل ہوتا ہے ۔