نستار کے ساحل پر اجنبی لوگوں پرمقامی افراد کا تشدد؛ گھر میں بند کرکے پولس کے حوالہ کیا گیا
03:54PM Sat 21 Nov, 2015
بھٹکلیس نیوز / 21 نومبر، 15
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) نستار کے ساحل پر آج صبح گھومنے کے لئے آئے چند نوجوان مقامی افراد کے تشدد کا شکار ہوگئے۔جنہیں مقامی افراد نے چور اور ڈاکو خیال کرتے ہوئے ایک گھر میں بند کر دیا اور بعد میں انہیں پولس کے حوالہ کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ چھ نوجوان تھے اور تمل اور انگریزی کے علاوہ انہیں کوئی زبان نہیں آرہی تھی۔