عرس حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کے موقع پر بہتر انتظامات کر نے ضلع نگران وزیر کی ہدایت 

03:26PM Fri 4 Aug, 2017

محبوب گلشن میں جلوس صندل کی روانگی کے مقام کو یوگا سنٹر بنانے کی کوششی کی پر زور مخالفت گلبر گہ:(بھٹکلیس نیوز)گلبرگہ ضلع کے نگران وزیر ڈاکٹر شر ن پرکاش پاٹل ریاستی وزیر طبی تعلیم نے عرس حضر ت خواجہ بندہ نو ازگیسودراز ؒ کے موقع پر ملک بھر سے آنے والے لاکھو ں زائر ین کی سہولت کے لئے بہتر ین انتظامات کر نے کی مختلف محکمہ جات کے عہد یداران کو سخت ہدایت دی ہے ۔تقدس مآب حضرت ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین درگا ہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کی زیر صدارت منعقد عرس کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر شر ن پرکاش پاٹل نے گلبرگہ سٹی کارپوریشن ،محکمہ آبرسانی وڈرینج ،جسکام ،این ای کے آر ٹی سی ،ریلویز ،پولیس ،فائر بریگیڈ محکمہ جات کے عہدیداران کو پابند کیا کہ وہ اپنے اپنے محکمہ جات کے تحت بہتر سے بہتر انتظامات کرتے ہوئے زائرین عرس کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہونے دیں ۔عرس شریف کے انتظامات میں بہتری لانے حضرت خسرو حسینی صاحب سجادہ نشین ،حضرت حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب جانشین سجادہ نشین ،حضرت سید شاہ عارف اللہ حسینی صاحب برادر سجادہ نشین ،حضرت سید شاہ باقر شبیر حسینی صاحب ندیم بابا کی تجاویز کو نوٹ کرواتے ہوئے ڈاکٹر شر پرکاش پاٹل نے عہد یداران کو ان تجاویز پر بلا کسی عذر کے عمل کر نے کی تاکید کی ۔ڈاکٹر الحاج قمر الا سلام صاحب سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی گلبرگہ شمال و سیکریٹر ی اے آئی سی سی نے عرس شریف کے دوران صفائی ،روشنی اور آبرسانی کے بہتر سے بہتر انتظامات کر نے کی عہد یداران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ سالگذشتہ عرس شریف کے دوران کئے گئے انتظامات سے مطمئن نہیں ہیں ۔ڈاکٹر الحاج قمر الاسلام نے درگا ہ روڈ کے بقیہ کام کو اندرون 48گھنٹے مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے تاریخی محبوب گلشن میں درگا ہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ اور گلبرگہ شہر کی دیگر درگاہو ں کے جلوس صندل کی روانگی کے لئے ایک گوشہ مختص کرنے اور اس میں دوسری کسی قسم کی سر گرمیوں کے لئے گنجائش مہیانہ کرنے سٹی کارپوریشن گلبرگہ کے عہد ید اران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ محبوب گلشن کی مکمل اراضی وقف کی ملکیت ہے ۔ تقدس مآب حضرت الحاج ڈاکٹر خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین نے درگاہ روڈ کی تعمیر میں ہورہی بیجا تاخیر پر سخت عد م اطمینان کا اظہار فرمایا ۔حضرت خسرو حسینی صاحب قبلہ نے ہر سال عرس شریف کے موقع پر محبوب گلشن میں جلوس صندل کے مقام پر گلبرگہ سٹی کارپوریشن کی جانب سے کوئی نہ کوئی روکاوٹ کھڑی کئے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ہمیں محبوب گلشن سے باہر کر نے کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔حضر ت خسرو حسینی صاحب قبلہ نے فرمایا کہ انہیں ایس اطلاعات ملی ہیں کہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کے جلوس صندل کی روانگی پر یوگا سنٹر بنایا جارہو ہے ۔حضرت خسرو حسینی صاحب قبلہ نے مزید فر مایا کہ وہ یوگا سنٹر کے مخالف نہیں ہیں لیکن 600سال سے زائد عرصہ سے جلوس صندل مبارک کی روانگی کے مقام کو کسی دوسر ے مقصد کے لئے استعمال کر نے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔حضرت سجا دہ نشین کے شدید رد عمل کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر شر ن پر کاش پاٹل نگران وزیر گلبرگہ اور ڈاکٹر الحاج قمر الا سلام صاحب سابق وزیر نے گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے عہدیداران کو سختی سے پابند کیا کہ وہ محبوب گلشن کے اس گوشہ کو جہاں سے جلوس صندل کی روانگی عمل میں آتی ہے ،صرف جلوس صندل کی روانگی کے لئے مختص کریں ۔سابق میئر اقبال احمد شرینی فروش نے مشورہ دیا کہ گلاس ہاؤز لال باغ بنگلور کی طر ح محبوب گلشن میں جلوس صند ل لی روانگی کے مقام پر عصری طرز کا ہال تعمیر کیا جائے ۔ڈاکٹر شر ن پرکا ش پاٹل اور الحاج ڈاکٹر قمر الا سلام صاحب نے محبوب گلشن کی روانگی کے مقام کی حد بندی کرتے ہو ئے اس پر بورڈ نصب کرنے کی گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے عہدیداران کو ہدایت دی ۔اجلاس میں حضرت سید شا ہ یو سف حسینی صاحب ،سید شاہ عارف اللہ حسینی صاحب برادران سجادہ نشین ،حضرت سید شاہ باقر شبیرحسینی عر ف ندیم بابا ،حضرت سید علی ذکی حسینی اویس بابا ، شرن کمار مودی مئیر گلبرگہ ،الحاج الیاس سیٹھ چیر مین این ای کے آرٹی سی ،ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیر مین کے یو ڈی اے ،سید احمد سابق میئر ،عزیز اللہ سر مست سینئر صحافی ،میر ولایت علی پی ایس حضرت سجادہ نشین واحد علی فاتحہ خوانی رکن سنڈیکیٹ گلبرگہ یو نیورسٹی ،محمد فاروق احمد شہباز الکٹر یکلس ،حاجی عبد الستار پلاں ،حاجی محمد اسماعیل کار یگر محمداویس کاریگر ،محمد مسیح الدین جاگیر دار کے علا وہ ایم اے حبیب معتمد درگاہ شریف ،سید وجد نائب معتمد درگاہ شریف ،رضی الدین خطیب منیجر درگاہ شریف نے شر کت کی ۔