جھارکھنڈ میں اندھی ٹیچر نے قرآن کا ہندی ترجمہ بریللی میں لکھ دیا

01:09PM Sat 13 Feb, 2016

Nafeesa-teacher بھٹکلیس نیوز ؍ 13 فروری، 16 جھارکھنڈ؍ (ایجنسی) جھارکھنڈ کے ایک اسکول میں ہندی سکھانے والی اندھی ٹیچر نے قرآن مجید کا ہندی ترجمہ اندھوں کے سمجھنے والی زبان (بریللی) میں قرآن مجید کا ہندی ترجمہ کردیا ہے۔ چار سالوں کی محنت سے نفیس ترین نے اس اہم ترین کام کو انجام دیا ہے۔ نفیس کے مطابق پہلے پہل جب انہیں قرآن پڑھنا نہیں آتا تھا تو کسی نے ان کو پڑھانے میں دلچسپی نہیں دکھائی لیکن کچھ کرنے اور آگے بڑھنے کے شوق نے نفیس کو چین سے بیٹھنے نہیں دیا جس پر قدرت نے بھی ان کا ساتھ دیا اور اس وجہ سے حافظ محمد تسلیم نام کے ایک ٹیچر نے ان کو قرآن سکھانے کے لئے حامی بھر دی۔ اس دوران نفیس نے قرآن کو اچھی طرح سے دل و دماغ میں اتار لیا۔ braille(1) نفیس نے بتایا کہ انہیں یہ ترجمہ لکھنے کے لئے تین سال کا وقت لگا۔ تاہم اب وہ کسی مخیر ادارے یا شخص سے امید لگائے ہوئے ہے کہ وہ ان کے اس ترجمہ کو شائع کرنے میں مدد کریں گے۔