طلبا کوکیجریوال حکومت کا بڑا تحفہ، دہلی میں ڈی ٹی سی کی اے سی بسوں میں بھی اب اسٹوڈنٹس پاس کئے جائیں گے تسلیم

01:24PM Fri 16 Nov, 2018

دہلی کے طلبا کو کیجریوال حکومت نے تحفہ دیا ہے۔ دہلی کے طلبا اب اسٹوڈنٹس پاس پرڈی ٹی سی کی اے سی بسوں میں بھی سفرکرسکیں گے، اس کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اس کا مطلب واضح ہے کہ طلبا ابھی سے اس سفرکا لطف اٹھاسکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دہلی کے طلبا کو اب کالج پہنچنامزید آرام دہ ہونے والا ہے۔ دہلی حکومت نے طلبا کو اسٹوڈنٹس پاس پرڈی ٹی سی کی اے سی بسوں میں سفرکرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ابھی تک طلبا اسٹوڈنٹس پاس پرصرف ڈی ٹی سی کی نان اے سی بسوں میں ہی سفرکرسکتے تھے۔
 گزشتہ کافی وقت سے اے سی بسوں میں بھی اسٹوڈنٹس پاس کو تسلیم کئے جانے کامطالبہ کیا جارہا تھا۔ اس بات کی اطلاع دہلی حکومت کے وزیرٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کے طلبا کومبارکباد۔ جیسا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اب آپ سبھی اے سی بسوں میں بھی اسٹوڈنٹس پاس کا استعمال کرسکیں گے۔