مسلم چیمبر کی قومی منتظمہ کمیٹی کا اعلان فکی آڈیٹوریم میں کیا جائے گا
12:23PM Mon 6 Jun, 2016
تجارت اور صنعتوں کے سامنے نئی چنوتیاں ہیں: ڈاکٹر جسیم محمد
علی گڑھ6جون2016: مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قومی منتظمہ کمیٹی کا اعلان نئی دہلی کے فکی آڈیٹوریم میں اکتوبر2016 میں کیا جائے گا اس سلسلے میں اطلاعات فراہم کرتے ہوئے مسلم چیمبر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جسیم محمد نے بتایا کہ ایم سی سی آئی کی دو سال کے وقفے پر نئی کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تجارت اور صنعتوں کو جس طرح کی چنوتیوں کا سامنا ہے اس میں مسلم تاجروں اور صنعت کاروں کو متحد ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ مسلمانوں کی کئی برادریاں روایتی طور پر چھوٹی بڑی صنعتوں سے جڑی ہیں۔ مراد آباد کی پیتل صنعت، فیروزآباد کی کانچ صنعت، علی گڑھ کے تالے اور ہادویئر، سہارنپور کی لکڑی صنعت، بنارسی ساڑی صنعت وغیرہ میں مسلمانوں کی بڑی حصہ داری ہے۔ ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ مسلمانوں کی حصے داری زیادہ ترکٹیر اور چھوٹی صنعتوں میں ہے لیکن حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ان صنعتوں میں نئی چنوتیاں اور مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ ایم سی سی آئی کا مقصد ان مسائل کو حل کرانا ہے اور حکومت وصنعت کاروں کے درمیان پل کی طرح کام کرنا ہے۔
ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ ماضی میں جس طرح ایم سی سی آئی کا ملک گیر سطح پر چرچہ عام ہوا ہے اب یہ لازمی ہوگیا ہے کہ ایک قومی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ جس میں سبھی صنعتوں اور علاقوں کی نمائندگی ہو۔ انھوں نے بتایا کہ قومی کمیٹی کااعلان اکتوبر 2016کو فکی آڈیٹوریم نئی دہلی میں کیا جائے گا۔
ڈاکٹر جسیم محمد نے مسلم تاجروں اور صنعت کاروں سے اپیل کی ہے کہ گلوبلائزیشن کے اس دور میں اپنی تجارت اور صنعت کو وسعت دینے کے لیے بڑی تعداد میں ایم سی سی آئی میں شامل ہوں۔