بنگلورو شمال سیٹ سے جے ڈی ایس نہیں کانگریس اتارے گی امیدوار

01:53PM Mon 25 Mar, 2019

کرناٹک میں جنتا دل سیکولر نے بنگلورو شمال سیٹ پر اپنا امیدوار نہ اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سیٹ پر اس کی اتحادی کانگریس انتخاب میں اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ جنتا دل سیکولر کے ترجمان رمیش بابو نے اس سلسلے میں میڈیا کو بتایا کہ ’’ہمارے پارٹی سربراہ ایچ ڈی دیوگوڑا نے کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل کو مطلع کر دیا ہے کہ ہماری پارٹی بنگلورو شمال سیٹ سے انتخاب نہیں لڑے گی۔ کانگریس اب یہاں سے اپنا امیدوار اتارنے کے لیے آزاد ہے۔‘‘