انجمن کے ایم بی اے طلبہ کی ہبلی میں منعقد فیسٹ میں شاندار کارکردگی

04:28PM Tue 3 Dec, 2013

انجمن کے ایم بی اے طلبہ کی ہبلی میں منعقد فیسٹ میں شاندار کارکردگی بھٹکلیس نیوز / 03 دسمبر، 13 بھٹکل / (راست) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمینٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ نے ہبلی میں گزشتہ دنوں منعقد "گلیکٹو – 2013" نامی فیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔اس میں انجمن کے کل دس طلبہ نے شرکت کی اور سوشیل میڈیا ، آئیس بریکنگ پروگرام میں دوسرا مقام حاصل کیا ۔جبکہ ہیومن ریسورس،مارکیٹنگ اور بزنس کوئز میں فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ ان کی اس کامیابی پر صدر انجمن اور دیگر انتظامیہ ممبران نے ان طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ anjuman-mba