یوم آزادی کے خوشی کے موقع پر برقی جھٹکے لگنے سے دونوجوان کی موت

03:43PM Sat 17 Aug, 2013

یوم آزادی کے خوشی کے موقع پر برقی جھٹکے لگنے سے دونوجوان کی موت حیدرآباد15 اگست(نامہ نگار)جہاں یوم آزادی کے موقع پر ملک ہندوستان کے گوشہ گوشہ میں جشن منایا گیا اور کئی محلوں  کو سجایا گیا۔وہیں یہاں ضلع میدک میں قومی ترنگا کو سجانے کے دوران دو افراد کی برقی جھٹکے لگنے کی وجہ سے موت  واقع ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پرچم کے کھمبے کو برقی تار لگنے کی بناء پر ان دو نوجوان کو برقی جھٹکے لگے۔ ان دونوں کو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ راستہ میں ہی ان دونوں کی موت واقع ہو گئی۔فوت ہوئے نوجوان کی شناخت مہیش اور نریش کی حیثیت سے کی گئی ہے۔