پلوامہ سے بھی بڑے حملے کی تیاری میں جیش محمد، اس طرح کی گاڑی کا ہوسکتا ہے استعمال

12:46PM Thu 21 Feb, 2019

پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد جیش محمد ایک اور بڑا دہشت گردانہ حملہ کر سکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں دہشت گردوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے جیش پلوامہ میں استعمال ہوئے بم کا ویڈیو بھی جاری کرے گا۔ انگریزی اخبار 'ٹائمس آف انڈیا' کی ایک رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد ایک مرتبہ پھر ہندستانی فوجی جوانوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حملے میں جیش محمد 500 کلوگرام تک کے دھماکہ خیز مادہ کا استعمال کر سکتا ہے۔ اس حملے کیلئے ہرے رنگ کی اسکار پیو گاڑی تیار کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک افسر نے جانکاری دی کہ ایسا لگ رہا ہے کہ جموں۔کشمیر یا اس سے باہر اوردہشت گرد بڑے حملے کی تیاری میں ہیں۔ سکیورٹی اہلکاروں کو جیش کے حملے سے نمٹنے کیلئے الرٹ کیا گیا ہے۔ حملے کے بعد جیش محمد کے دہشت گردوں کے ذریعے بات چیت کی اطلاع سکیورٹی فورسز کے پاس ہے۔