اینڈو سلفان کے صدمہ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی خودکشی
01:43PM Thu 5 Jan, 2017
بھٹکلیس نیوز / 05 جنوری، 17
دھرمستھل / (نامہ نگار) اینڈو سلفان سے متاثرہ ایک ہی خاندان کے تین افراد کی تالاب میں کود کر خود کشی کرنے کا واقعہ بیلتنگڈی تعلقہ کے کوکڈا کے قریب واقع الاڈکا نامی علاقہ میں پیش آیا ہے۔
اطلاع کے مطابق بابو گوڈا اور گنگما کا فرزند سدانند اینڈو سلفان کی وجہ سے بہت ہی بیمار تھا اور ان کے پاس علاج کے لئے رقم وغیرہ نہ تھی جس کی وجہ سے مجبور ہو کر ان تینوں نے ایک ساتھ تالاب میں کود کر خودکشی کرلی۔
(بشکریہ وارتھا بھارتی/ ترجمہ : اے جے اسدی)