بجلی میٹر کے خلاف مختلف شکایتیں لے کر الفلاح اور کارگیدے کے ذمہ داران نے سونپا میمورنڈم

02:29PM Tue 22 Oct, 2019

بھٹکل: 22 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) الفلاح یوتھ سرویس ؤڑگنائزیشن کے ذإہ داران اور کارگیدے کے افراد نے آج عصر کے وقت کے ای بی کے دفتر پہنچ کر الیکٹرک میٹر کے تعلق سے ایک میمورنڈم سونپا۔ اس موقع پر الفلاح کے جنرل سکریٹری جناب وصی اللہ ڈیف ندوی نے میمورنڈم کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہاں آنے کا مقصد یہ ہے کہ جب سے ہمارے علاقوں میں نئے میٹر نصب کیے گئے ہیں اس سے ہر بار بل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، انہوں نے اس موقع پر پرانے میٹر ہی نصب کرنے کی درخواست کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سال میں ایک دو بار ان میٹروں کی سرویس بھی کی جانی چاہئے۔ مولانا وصی اللہ صاحب نے ذمہ داران کو اس بات کی بھی اطلاع دی کہ میٹر کا بل وقت پر بھی نہیں آرہا ہے جس کی وجہ سے بل میں کافی تبدیلی دیکھی جارہی ہے۔ انہوں نے ذمہ داران نے ان سب چیزوں پر توجہ دینے کی گزارش کی۔ جناب شوکت صاحب نے کنڑا میں میمورنڈم کو پڑھ کر سنایا۔ اس موقع پر الفلاح کے ذمہ داران اور محلہ کے عوام موجود تھے۔ کے ای بی کے افسر نے میمورنڈم وصول کرتے ہوئے ان شکایتوں کو حل کرنے کی یقین دہانی کی۔