سڑک حادثہ کے بعد جاں بحق ہونے والے ابو سفیان سپرد خاک
03:49PM Thu 12 Dec, 2013
سڑک حادثہ کے بعد جاں بحق ہونے والے ابو سفیان سپرد خاک
بھٹکلیس نیوز / 12 دسمبر، 13
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) تین دن قبل بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب سڑک حادثہ کا شکار ہوکر شدید زخمی ہونے والے ابو سفیان شیخ (40) آج صبح منیپال اسپتال میں اپنے زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے ۔ ان کی میت عصر کے وقت بھٹکل موسیٰ نگر میں واقع ان کے مکان پر پہنچی اور بعد مغرب نوائط کالونی تنظیم ملیہ مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔