ایک بیٹھک میں پورا قرآن سنانے والا طالب علم

02:32PM Sun 14 May, 2017

بنگلور:( (بھٹکلیس نیوز))مدینہ مسجد بمبوبازار شیو جی نگر بنگلور کے خطیب وامام مولانا محمد افروز کے13سالہ فرزند محمد ضیاء اللہ نے گذشتہ دنوں ایک بیٹھک میں پورا قرآن سنا یا اس بچہ نے دیڑھ سال کے عر صہ میں قرآن حفظ کیا ہے اور یہ ہدیٰ نیشنل اسکول کا طالب علم ہے اسکول کی تعلیم کے دوران مدرسہ عبیدیہ تحفیظ القرآن میں قاری محمد حمزہ یونس عبیدی کی نگرانی میں بچہ نے قرآن حفظ کیا اور ایک بیٹھک میں پورا قرآن سنا یا پورا قرآن سنایا پورا قرآن سنانے میں تقریباً 13گھنٹے لگے اس بچہ کے والد مولانا محمد افروز صاحب کا کہنا ہے کہ والدین اور اسکول کے مینجمنٹ والے تر تیب بنا کر بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ حافظ بھی بنا سکتے ہیں۔