ماہنامہ دی علی گڑھ موومینٹ کے زیرِ اہتمام سرسید پرمضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد

04:19PM Sat 13 Aug, 2016

سرسید کی فکر آج بھی اہمیت کی حامل ہے اورنوجوان نسل ان سے ترغیب حاصل کرے: ڈاکٹر جسیم محمد علی گڑھ13؍اگست: ماہنامہ دا علی گڑھ موومینٹ کے زیرِ اہتمام25؍ستمبر2016کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خاں کے دو صد سالہ یومِ پیدائش کے موقع پر’’سرسید کا تعلیمی اور معاشرتی انقلاب‘‘موضوع پر اسکول/کالج کے طلبأ و طالبات کے لئے مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ماہنامہ دا علی گڑھ موومینٹ کے مدیرِ اعلیٰ ڈاکٹر جسیم محمد نے بتایا کہ ماہنامہ دا علی گڑھ موومینٹ کے زیرِ اہتمام ہر سال سرسید کے یومِ پیدائش پر مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد کیاجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حسبِ سابق اس سال بھی یہ مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول/کالج کے طلبأ و طالبات کو’’ سرسیدکے تعلیمی و معاشرتی انقلاب‘‘موضوع پر مضامین لکھنے ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مقابلہ25؍ستمبر2016 بروز اتوار صبح 10.00بجے سے11.00بجے تک منعقد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ سرسید احمد خاں کی فکر اور ان کا مشن آج بھی اہمیت کا حامل ہے اور ملک کی نوجوان نسل کو ان کے تعلق سے معلومات ہونی چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ ماہنامہ دا علی گڑھ موومینٹ کا مقصد مضمون نویسی مقابلہ کے ذریعہ نوجوان نسل کو سرسید کی خدمات اور ان کے کارناموں سے روشناس کراکر سرسید سے ترغیب حاصل کرنے کا موقع مہیا کرانا ہے تاکہ سرسید مشن کو فروغ دیا جاسکے۔ ڈاکٹر جسیم محمد نے بتایاکہ مقابلہ میں شرکت کے خواہش مند طلبأ و طالبات ماہنامہ دا علی گڑھ موومینٹ کے دفتر واقع میڈیا سینٹر15-16( پہلی منزل) مزمل منزل کامپلیکس، دودھ پور سے 20؍ستمبر2016تک فارم حاصل کرکے جمع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے سبھی اسکولوں اور کالجوں کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اسکول کے طلبأ و طالبات کو بڑی سے بڑی تعداد میں مقابلہ میں شرکت کے لئے ترغیب دلائیں۔