کونکن کھاروی سماج کی جانب سے طلبہ میں اسکالرشپ کی تقسیم
02:12PM Sat 3 Aug, 2019
بھٹکل: 3 اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے کونکن کھاروی سماج کی جانب سے آج صبح بھٹکل بندر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کھاروی کمیونٹی کے طلبہ میں اسکالرشپ کی تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر کھاروی سماج کے صدر این ڈی کھاروی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھاروی سماج کی جانب سے پچھلے 25/سالوں سے یہ کام انجام دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونکن کھاروی سماج ہمیشہ سے اپنی کمیونٹی کے افراد کی فلاح و بہبود کے تعلق سے فکر مند رہا ہے جس کے لیے وہ مسلسل کوشش بھی کر رہا ہے اور اس کا کافی فائدہ بھی نظر آرہا ہے۔
اس پروگرام میں کمیٹی کے جنرل سکریٹری سبرائے بکو کھاروی، نائب صدر کیشو گنیش، رمیش این کھاروی اور دیگر حضرات موجود تھے۔
اس پروگرام میں پی یو سی اور ایس ایس ایل سی طلبہ میں تقریبا تین لاکھ کی اسکالرشپ تقسیم کی گئی۔
شری دھر کھاروی کے شکریہ کے ساتھ یہ تقریب اختتام کو پہنچی۔