میسور سٹی کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر و کارپوریٹر کے سی شوکت پاشاہ سے مطالبہ

02:00PM Wed 2 Aug, 2017

میسور :(بھٹکلی نیوز)میسور سٹی کانگریس کے قائدین عبد الغفور و پریس سکریٹری مرزا جمشید بیگ اشرفی ، اسماعیل شریف عرف افضل نے میسور سٹی کارپوریشن کونسل میں اپوزیشن لیڈر و کارپوریٹر کے سی شوکت پاشاہ سے اپیل کی ہے کہ میسور سٹی کارپوریشن کے زیر انتظام چلنے والے میسور کے تاریخی ٹاؤن ہال کی خستہ حالت کو کونسل کے روبرو پیش کرکے ٹاؤن ہال کی مرمت کروائیں اور اس ٹاؤن ہال کی خوبصورتی کو دوبارہ واپس لانے کے لئے اقدامات کریں۔ گزشتہ سال ہی ریاستی حکومت کی جانب سے اس ٹاؤن ہال کی مرمت کے لئے لاکھوں روپئے خرچ کئے گئے تھے۔ لیکن مورخہ31 جولائی کو ٹاؤن ہال میں ہندی فلموں کے مشہور گلورکار جناب الحاج محمد رفیع صاحب کی برسی کے موقع پر اس ٹاؤن ہال کو دیکھنے کا موقع ملا، دیکھ کا بے حد افسوس ہوا، میسور سٹی کارپوریشن شہر میسور کو پاک و صاف رکھنے عوام کو تو ہدایت کرتی ہے لیکن خود کے ٹاؤن ہال کی حالت کافی خستہ ہے۔ آج کل ٹاؤن ہال میں ہر دن کوئی نہ کوۂ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے اور کثیر تعداد میں لوگ اس ٹاؤن ہال میں جمع ہوتے ہیں۔ اور اسی جگہ سے بیماریوں کی وباء پھیلتی ہے۔ اس لئے جناب کے سی شوکت پاشاہ سے گزارش کی گئی ہے کہ سب سے پہلے میسور سٹی کارپوریشن کے افسران کے ساتھ اس ٹاؤن ہال کا معائنہ کریں اور خود اپنی آنکھوں سے ٹاؤن ہال کی خستہ حالت کو نظارہ کرین اس کے بعد آپکو خود پتہ لگ جائیگا کہ اس کی حالات سدھارنے کے لئے کیا کیا کرنا چاہئے۔ اور عنقریب شہر میسور میں بین الاقوامی شہرت یافتہ دسہرہ تقریبات منعقد کئے جائینگے۔ اور لاکھوں سیاح اس موقع پر جمع ہونگے۔ اس لئے ٹاؤن ہال جو شہر میسسور کے بیچوں بیچ واقع ہے اوت تمام کی نگاہوں کا مرکز بنا رہتا ہے اس لئے اس ٹاؤن ہال کی مرمت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے