انجمن طلبہ کی طرف سے اتڑاکھنڈ کے متأثرین کے لئے ریلیف فنڈ جمع کیا گیا
02:13PM Sun 30 Jun, 2013
انجمن طلبہ کی طرف سے اتڑاکھنڈ کے متأثرین کے لئے ریلیف فنڈ جمع کیا گیا
بھٹکلیس نیوز
بھٹکل/اتراکھنڈ میں زبردست ظوفان آنے کی وجہ سے اور بارش کے بعد آئی تباہی کے بعد ملک بھر سے ان کے لئے چندہ جمع کیا جا رہا ہے ۔ ان کی امداد کے لئے ہر ایک فرد استطاعت کے مطابق مدد کر رہا ہے ۔ اس کا ایک منظر کل صبح بھٹکل میں بھی نظر آیا ۔ انجمن ڈگری کے طلبہ نے کل صبح انجمن کالج میں ایک چھوٹی سی تقریب کے بعد ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ جو ہاتھ میں بینر وغیرہ لے کر اتڑاکھند کے متأثرین کے لئے امداد کی اپیل کر رہے تھے ۔ اس ریلی کا آغاز انجمن کالج سے ہوا ۔ اس کے بعد یہ ریلی اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں فنڈ جمع کرکے شمس الدین سرکل پہنچی پھر وہاں سے مڑ کر نیچے بازار جا کر ریلیف فنڈ جمع کیا ۔
افتتاحی تقریب میں انجمن کے نائب صدر جناب انصار قاسمجی صاحب ، ایڈشنل جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق صاحب اور پرنسپال نذیر احمد صاحب موجود تھے ۔