امن میں خلل ڈالنے والوں نہ بخشا جائے اور پرامن ماحول بنائے رکھنے کی کوشش کریں : آئی جی پی ہری شیکھر

04:50PM Sat 11 Mar, 2017

بھٹکلیس نیوز / 11 مارچ، 17 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) سماجی امن میں خلل ڈالنے والے اور  نفرت پھیلانے والے شرپسند عناصروں کو کامیاب نہ ہونے دینا اور ان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا پولس محکمہ کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار آج یہاں تعلقہ اسٹیڈیم میں مغربی زون کے انسپکٹر جنرل آف پولس (آئی جی پی ) پی ، ہری  شیکھرن نے کیا وہ یہاں پولس پریڈ کی سلامی  کے بعد پولس عملہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اس موقع  پر اتر کینرا ضلع میں  پولس محکمہ کی حالیہ کارکردگی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا  کہ پولس کو چاہئے کہ وہ جرم ہونے کا انتظار نہ کریں بلکہ سماج میں ماحول ہی ایسا بنائیں کہ شرپسند عناصر کو جرم کرنے یا پر امن ماحول میں بد امنی پھیلانے کی ہمت ہی نہ ہو۔ انہوں نے پولس عملہ کو خود اعتمادی  پیدا کرنے کی بھی بات کہی  اور آئندہ دنوں میں تمام طبقات کو لے کر ایک عوامی میٹنگ کا انعقاد کرنے  کی بات کہی۔ اس موقع پر اترکنڑا ضلع ایس پی ونایک پاٹل ، ایڈیشنل ایس پی دیوراج، سی پی آئی سریش نایک، ڈی وائی ایس پی شیو پرکاش وغیرہ  موجود تھے۔ IGP-04 IGP-06 IGP-07 IGP-02