مسجد مریم العلی کی جانب سے حمدیہ مقابلہ کا انعقاد

02:50PM Fri 15 Dec, 2017

بھٹکلیس نیوز ؍ 15 دسمبر، 17 بھٹکل ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو) مسجد مریم العلی کی جانب سے گزشتہ رات مسجد کے احاطہ میں بھٹکل کی مساجد کے طلبہ کے مابین حمدیہ مقابلہ کا انعقاد ہوا۔ اس مقابلہ کو دو زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا، پہلا زمرہ اسکولی طلبہ کا تھا  جس میں 9؍طلبہ تھے،جبکہ دوسرا زمرہ مدرسہ کے طلبہ پر مشتمل تھا اس میں کل 10؍طلبہ تھے۔ ان دونوں زمروں میں الگ الگ طور پر اول، دوم اور سوم  آنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ عصری اسکول کے زمرہ میں حسن ابن عبدالقیوم سدی باپا (مسجد سلطانی) نے اول مقام، عرباض ابن محمد علی رکن الدین (مسجد یوسف) نے دوسرا مقا م جبکہ حسن ابن مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی (مسجد طور) نے حاصل کیا۔ اسی طرح مدرسہ کے طلبہ میں اول دو طلبہ زفیف شنگیری (سلطانی مسجد) اور سید نبیغ برماور  (ملیہ مسجد )رہے اور ان دونوں کو بھی اول انعام دیا، دوسرا انعام اصغر ابن مولانا اسامہ صاحب صدیقی ندوی  (مسجد مریم العلی) نے جبکہ تیسرا انعام دانش شنگیٹی  (مسجد شریف مخدوم کالونی )نے حاصل کیا۔اس کے علاوہ تمام مساہمین کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مہتمم جامعہ مولانا مقبول صاحب کوبٹے ندوی، مولانا اقبال صاحب نائیطے ندوی،  مولانا عبدالعلیم قاسمی ،جناب عبدالرحمٰن صاحب محتشم،جناب    اقبال سعیدی صاحب  اور دیگر حضرات ڈائس پر موجود تھے۔