خاتون صحافیوں کے مسائل اور چیلنجز پر سمینار

03:06PM Tue 28 Feb, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز )کرناٹکا میڈیا اکاڈمی ، محکمۂ اطلاعات ورابطۂ عامہ اور خواتین یونیورسٹی وجئے پور کے اشتراک سے 6اور 7؍ مارچ کو وجئے پور کی خواتین یونیورسٹی کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کانفرنس ہال میں ’’خاتون صحافیوں کے مسائل چینلجز اور مواقع‘‘ پر ریاستی سطح کے سمینار کا اہتمام کیاگیا ہے، جس کا افتتاح یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر صبیحہ کریں گی۔ جبکہ معروف صحافی و عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کی پروفیسر آر اکھلیشوری کلیدی خطاب کریں گی۔پروگرام میں کرناٹک میڈیا اکاڈمی کے اراکین رودرنا ہرتی کوٹے ، رنگنا ٹی ایس ، جی وینکٹ سنگھ اور کے شیوکمار حصہ لیں گے، جبکہ اکاڈمی کے چیرمین ایم سدا راجو صدارت کریں گے۔اس موقع پر مختلف موضوعات پر اسکالرس کے ذریعہ مقالے بھی پیش کئے جائیں گے۔