شمالی کوریا کا رواں ماہ کے آخر میں عالمی میڈیا کی موجودگی میں جوہری تنصیبات تباہ کرنے کا اعلان

11:49AM Sun 13 May, 2018

سیول: شمالی کوریا نے رواں ماہ کے آخر میں بین الااقوامی میڈیا کی موجودگی میں اپنی جوہری تنصبات کو تباہ کرنے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب 23 مئی کو شمالی کوریا اور امریکہ کے مابین مذاکرات کا دور شروع ہونے کا امکان ہے۔ اے ایف پی کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب شمالی کوریا نے بھی دعوت قبول کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ جوہری تنصیبات کو خود تباہ کردے گا۔ اس حوالے سے ناقدین نے خبردار کیا کہ پیونگ یونگ نے تاحال جوہری ہتھیار کی تیاری معطل کرنے سے متعلق باقاعدہ اعلان نہیں کیا، ان ہتھیاروں میں امریکہ کو نشانہ بنانے والے میزائل بھی شامل ہیں۔