دہرادون میں بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ترون وجے کے ساتھ جم کر مار پیٹ
03:58PM Fri 20 May, 2016
Share:
دہرادون : ضلع کے وكاس نگر میں راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ترون وجے کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چكراتا تحصیل کے پوكھري گاؤں میں ایک مندر میں دلتوں کو داخل کرانے کے دوران ترون وجے کے ساتھ بد سلوکی اور مار پیٹ کی گئی ہے۔
جمعہ کو بی جے پی لیڈر ترون وجے کی قیادت میں جونسار باور علاقہ میں پریورتن یاترا نکالی جا رہی تھی۔ اسی دوران ممبر پارلیمنٹ ترون وجے کے ساتھ مار پیٹ کی گئی ۔ بتایا جا رہا ہے کہ مار پیٹ میں ترون وجے کا سر پھٹ گیاہے اور انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔
علاوہ ازیں ممبر پارلیمنٹ کی گاڑی میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ مندر میں درشن کے بعد ترون وجے پر مقامی لوگوں نے پتھراؤ کردیا ۔ پتھراؤ میں ترون وجے سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے ۔ اچانک ہوئے پتھراؤ سے یاترا میں شامل لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ترون وجے کے ساتھ مار پیٹ کے بعد سے سماجی کارکن دولت کنور فرار بتائے جا رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دولت کنور ترون وجے کے ساتھ تھے۔