میسور سٹی یوتھ جنتا دل ( یس ) اقلیتی سیل کے صدر سید حمید کا استعفی
04:25PM Wed 13 Sep, 2017
(میسور(بھٹکلیس نیوز
سید حمید، صدر، میسور سٹی یوتھ جنتا دل ( یس ) اقلیتی سیل نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ ہمدردان قوم ، سابق ریاستی وزیر و بنگلور کے حلقہ چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی بی ذیڈ ضمیر خان اور اقلیتیطبقے سے تعلق رکھنے والے جنتا دل ( یس ) کو مکمل طور سے نظر اندا ز اور بے عزتی کرنے کی وجہ سے انہوں نے بھی جنتا دل ( یس ) سے استعفی دے دیا ہے۔ جناب ضمیر احمد خان نے اپنی محنت اور کاوشوں سے ساری ریاست میں جنتا دل ( یس ) کو مضبوط کیا اور کئی اراکین اسمبلی کو منتکب ہونے میں ایک اہم رول اداکیا تھا۔ اور ایسے عوام میں مقبول قائد کی جنتا دل ( یس ) میں کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔ اس لئے ہم نے بھی جنتا دل ( یس ) کو چھوڑ نے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ضمیر احمد خان جو فیصلہ کرینگے ہم اس پر کاربند رہینگے۔